نئی تعیناتی تک گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں کون سنبھالےگا؟ وزیر خزانہ نے نام جاری کر دیا

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید عہدہ سنبھالیں گے –

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں-

حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا تھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا تھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ

Leave a reply