گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔مرکزی بینک میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ معیشت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے لیکن صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کمزور ہے، بے روز گاری اور مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے لیکن معیشت بھی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں اور اگر ہم اسی عزم کے ساتھ درست سمت میں جاتے رہے تو بہت جلد ترقی و خوشحالی سمیت حکومت کی جانب سے متعین تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔