کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل رات 7 بجے گورنر ہاؤس میں ایک لیکچر دیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کے لیے دعوت نامہ اور شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی، جس کا مقصد سکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آئی ٹی کے طلبہ اگر شرکت کرنا چاہیں تو وہ اپنا دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہمراہ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرور لائیں، کیونکہ بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کل کے پروگرام کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی، جہاں انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ معروف سکالر نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا اعلان

Latest from تازہ ترین

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان

شرجیل میمن کی ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت
شرجیل میمن نے وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کےواقعے کی مذمت کی ہے- شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر

شمالی وزیرستان، ڈرون حملہ فتنہ الخوارج نے کیا ،سیکورٹی فورسز پر الزام بے بنیاد
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ دھماکے کی نئی تحقیقات کا حکم
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 2021 میں افغانستان سے ہونے والے امریکی فوجی انخلا اور کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی

خضدارمیں اسکول بس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،مرکزی مسلم لیگ
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعدبھارتی پراکسیز کے ممکنہ حملوں کو روکنا ہو گا، خالد مسعود سندھو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں