بالی وڈ اداکار گوندا جن کے کریڈٹ پر بہت ساری ہڑ فلمیں ہیں اور ان کی زیادہ تر کامیڈی فلمیں یادگار اور سپر ہٹ ہیں. گوندا نے تقریبا کامیڈی فلمیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کی ہیں انہوں نے 17 فلمیں ڈیوڈ دھون کی ڈائریکشن میں کیں اور ساری فلمیں سپر ہٹ رہیں. اپنے وقتوں میں اس جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا تھا اور ان کی ٹیم کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا.حیران کن بات یہ ہے کہ یہ جوڑی اب ایک نہیںرہی بلکہ ان کی آپسی دوستی بھی نہیں رہی . گوندا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے کبھی ڈیوڈدھون سے لڑائی نہیں کی انہوں نے خود دوری اختیار کی ، میں نے بہت کوشش کی لیکن وہ شاید مجھ سے اپنے تعلقات کو مزید نہیںرکھنا چاہتے تھے. تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ
سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ ڈیوڈنے خود ہی میرے ساتھ کام کرنا کم کر دیا ، میں نے ان کو ایک سٹوری سنائی اور کہا کہ اس پر کام کرتے ہیں فلم بناتے ہیں ڈیوڈ نے سٹوری سن لی لیکن اسی کہانی پر کسی اور کے ساتھ فلم بنا لی میں نے ان سے گلہ کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو انہوں نے کوئی خاص جواب نہ دیا ، پھر انہوں نے ایک دن میرے مینجر کو کہا کہ گوندا سے کہو کہ اب صرف گیسٹ رول کیا کرے ، گوندا نے کہا کہ مجھے بہت بری لگی بات میںنے چھ مہینے نہیں بات کی ڈیوڈ سے کچھ کہے بغیر ، ایک دن میں نے کہا کہ اوکے گیسٹ رول ہی کر لیتا ہوں آپکی فلم میں آپ فلم شروع کریں اور کاسٹ کریں مجھے، اور ڈیوڈ نے اس کے بعد کبھی بھی دوبارہ کال نہیں کی یوں میں بھی پھر ان سے پیچھے ہٹ گیا لیکن میں نے ان کے ساتھ دوستی ختم نہیںکی انہوں نے خود فاصلے بنائے ہیں.