fbpx

صحافی کےلیےپروفیشنل تعلیم لازمی قراردینےکی تیاریاں:حکومت نےمیڈیا یونیورسٹی بنانےکااعلان کردیا

اسلام آباد:صحافی کےلیےپروفیشنل تعلیم لازمی قراردینےکی تیاریاں:حکومت نےمیڈیا یونیورسٹی بنانےکااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سےبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے یہ فیصلہ صحافت کے میدان میں جدت لانے اورصحافی کے لیے پروفیشنل تعلیم لازمی قراردینے کے تناظرمیں کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.