fbpx

حکومت نے 2021-22 میں 4.261 ملین روپے دیت کی رقم کا اعلان کردیا

اسلام آباد:حکومت نے 2021-22 میں 4.261 ملین روپے دیت کی رقم کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2021-22 کے دوران 4.261 ملین روپے معاوضہ (دیت) کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے مالی سال 2021-22 کے لئے دیت رقم کا اعلان کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکرٹری قانون و انصاف ڈویژن کو آگاہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت دیت کے مقصد کے لئے مالی سال 2021-2022 کے لئے تیس ہزار چھ سو تیس (30،630) گرام چاندی کی قیمت قرار دینے پر 4.261 ملین روپے اعلان کرنے پر خوش ہے۔

دیت کی رقم 2020-21 کی رقم سے 1.48 ملین روپے زیادہ ہے۔ حکومت نے 2020-21 میں 2،77 ملین روپے معاوضے کی رقم کا اعلان کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیت متاثرہ افراد یا ورثاء کو ملنے والے مالی معاوضے کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ معاوضہ قتل ، جسمانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملات میں ادا کیا جاسکتا ہے۔