سائفر کسی جادوگر نے جن کے پاس رکھا ہوگا واپس مل جائے حکومت اعظم خان کو ڈھونڈے جو ملک سے کھیل کر غائب ہوگئے. سلیم صافی

0
33

سینئر اینکر سلیم صافی کا کہنا ہے کہ حکومت سائفر ڈھونڈنے کے بجائے، اعظم خان، شہزاد مرزا، حفیظ شیخ اور فرح گوگی کو ڈھونڈیں.

ایک ٹوئیٹ میں سلیم صافی نے لکھا کہ: کیا عجیب حکومت ہے۔ اعظم خان کے بجائے سائفر کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اللہ کے بندو سائفر کو چھوڑ کر اعظم خان، شہزاد مرزا، فرحت گوگی اور حفیظ شیخ کو ڈھونڈو جو ملک کے ساتھ کھیلنے کے بعد بیرون ملک جاکر ٖغائب ہوگئے ہیں۔ سائفر کسی جادوگر نے کسی جن کے پاس رکھا ہوگا، وہ واپس مل جائے گا۔


دراصل یہ ٹوئیٹ وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس سے متعلق ایک خبر پر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈپلومیٹک سائفر کے معاملے پر بریفنگ، ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا اور سائفر کی ریکارڈ سے چوری سنگین معاملہ قرار دی گئی ہے.
یہ بھی پڑھیں؛ یکم اکتوبر؛ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر پاک چین تعلقات کا جائزہ
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیجانب سے پروپیگنڈہ، مبشر لقمان نے جواب دے دیا
عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق؛ وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا پتہ چل گیا ہے، امریکی سائفر وزیر اعظم ہاؤس سے تو غائب ہے مگر وزارت خارجہ کے آفس میں اصل موجود ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دیدیا تھا، میٹنگ میں انکشاف ہوا تھا کہ سائفر کی کاپی وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے ،وزیر اعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق مراسلے کو وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہئے تھا۔

خیال رہے کہ باغی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق: عمران خان بے نقاب ہو گئے، سائفر کے حوالہ سے دوسری آڈیو بھی سامنے آ گئی تھی سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ ئی جس میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح سائفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف سازش کے طور پر بیچا جائے

آڈیو لیک میں عمران خان کا کہنا ہے کہ شاہ جی ہم نے کل میٹنگ کرنی ہے ، اس میں ہم نےکہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے مرضی کے منٹس لکھ دے یہ سائفر 8 یا 9 کو آیا تھا، ہم نے امریکنز کا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیز کسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں جس پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آپ جان کر لیٹر کہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں.

Leave a reply