اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :عریاں لباس اقدار کے خلاف : پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

0
49

فیصل آباد:اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد، اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب نے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجا ب میڈیکل کالج کےطلبا اور طالبات کے جینز پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جو کہ 4 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے جب کہ طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی دوپٹہ اورکالاجوتا پہن سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہن کر کالج آنے پر سختی سے پابندی ہوگی۔طلبا و طالبات کو ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply