اسلام آباد : حکومت مخالفین کی سازشوں اورپراپیگنڈہ کے توڑ کے لیے ق لیگ اورحکومت کے درمیان غلط فہمیاں دورکرنے کی کوششیں جاری ، ادھر حکومت کا ق لیگ سے مذاکرات میں پرویز خٹک کو شامل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مذاکرات میں وزیردفاع پرویز خٹک کو بھی شامل کرنا کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیں تھیں اور مسلم لیگ (ق) سے مذاکراتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شفقت محمود پر مشتمل ہے۔

ق لیگ نے شفقت محمود کی ملاقات کے باوجود نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب ایک بار پھر پرویز خٹک کو مذاکرات میں شامل کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) سے پرانی مذاکراتی کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین شامل تھے۔

Shares: