پنجاب کے سکولوں میں کون سی مہم شروع ہونی والی ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے بتاددیا

0
36

لاہور :یونیورسٹیوں ، کالجوں اورسکولوں کی سطح پر طالب علموں کے نشے کے استعمال کی خبروں نے ارباب اختیارکو سخت فیصلے کرنے پر مجبورکردیا ، تعلیمی اداروں سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری نے اعلان کردیا ہے ، سیکرٹری سکول کا کہنا ہےکہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،

دور حاضر کے مسائل اور علماءکرام کے احسانات…از…, بنت طاہر قریشی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں انسداد منشیات مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، فیصلہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف علی اور دیگر افسران و این جی او کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

سیکٹری تعلیم پنجاب ارم بخاری کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، منشیات کی روک تھام اور بچوں میں منشیات سے متعلق آگاہی کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز چند روز میں کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں سکولوں میں جلد انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید

Leave a reply