حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

0
50

لاہور: کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا.

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ مجھے نہیں چھوڑیں گے

مریم نواز نے اپنے خلاف نیب کے نوٹس سے متعلق کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

مریم نوازنے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔ دوسری طرف نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز جھوٹی بیان بازی سے عوامی ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہی ہیں ،مریم کو چاہیے کہ وہ عدالت میں آکر ثبوت دیں

Leave a reply