حکومت اس طرح کام کریگی تو لوگ پتھر ماریں گے، عدالت کے کیس میں ریمارکس

0
28

حکومت اس طرح کام کریگی تو لوگ پتھر ماریں گے، عدالت کے کیس میں ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ایم ڈی سی کی بحالی کا فیصلہ چیلنج کردیا،وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی،حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کا 11 فروری کا فیصلہ چیلنج کیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سےدرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ فیصلہ اختیارات کی تقسیم کے بنیادی آئینی اصولوں کے خلاف ہے ،سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کیخلاف عدالت نے فیصلہ دیا۔

قبل ازیں پی ایم ڈی سی بلڈنگ سیل کرنےکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری صحت سمیت فریقین کو توہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا، جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت اسطرح کام کرے گی تو لوگ پتھرماریں گے،حکومت ادارہ غیرضروری سمجھتی ہےتو پارلیمنٹ میں جائیں،وزارت صحت کواندازہ نہیں وہ آگ سےکھیل رہے ہیں، وزارت صحت اتنی نااہل ہے کہ کیماڑی میں گیس لیکیج سے لوگ کیسے مرے اندازہ نہیں لگا سکی ،اسی نااہلی کے ساتھ کرونا وائرس سے بھی لڑنا ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کل حکومت کو جج اور وکیل پسند نہیں آئیں گے تو کیا انہیں گھر بھیج دیں گے، کیا ملازمین کو کہیں کہ تالے توڑ کر پی ایم ڈی سی بیٹھ جائیں ،آرڈیننس کی کوئی حثیت نہیں پارلیمنٹ نے اپنا کام کرنا ہے، سیکرٹری صحت کو کہیں اپنی عقل استعمال کریں کسی کے کہنے پر نہ چلیں.

Leave a reply