حکومت کے چوتھے عالمی اقدام کو کامیابی ملی،عمران خان مبارکباد کے مستحق، وزیر خارجہ

0
37

حکومت کے چوتھے عالمی اقدام کو کامیابی ملی،عمران خان مبارکباد کے مستحق، وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرضوں میں ریلیف یکم مئی سے نافذالعمل ہوگی،قرضوں میں ریلیف تمام عالمی اداروں کی طرف سے ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی دنیا اوراقوام متحدہ سے مخاطب ہوئے،وزیراعظم نے کہا دنیا بھر کی معیشت کورونا سے متاثرہوچکی ہے،کورونا وائرس نے دنیابھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،کورونا کے باعث ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں،وزیراعظم کا موقف تھا کورونا سے ترقی یافتہ ملک زیادہ متاثرہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا جانتا ہوں کورونا سے پاکستان کی معیشت پر کیا اثر ہوگا،ترقی پذیر ممالک کی آمدن کم اور اخراجات بڑھ رہے ہیں،دنیا ترقی پذیر ممالک کی قرضوں میں ریلیف کی شکل میں مدد کرسکتی ہے،قرضوں میں ریلیف سے ترقی یافتہ ممالک کو بھی فائدہ ہوگا،دفترخارجہ میں اس سے حکمت عملی طے کی گئی ،دفترخارجہ میں متعلقہ وزرا،حماد اظہر،حفیظ شیخ اوراسدعمرکو دعوت دی،پلان بنا کر وزیراعظم عمران خان سے بات کی ،وزیراعظم نے کہا رسک ہے لیکن ہمیں یہ قدم اٹھانا چاہیے،وزیراعظم نے12اپریل کو اپنی اپیل کاآغاز کیا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم کی اپیل کو سراہا،ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی وزیراعظم کی اپیل کو سراہا،جی 20نے 76ممالک کو قرضوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے،76ممالک اس فیصلے سے ایک ساتھ مستفید ہوں گے،حکومت پسے ہوئے طبقےکو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرےگی،پی ٹی آئی حکومت نے چوتھا عالمی قدم اٹھایا ہے،وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی،اسلاموفوبیا اور کرپشن کےخلاف بھی عالمی سطح پر آواز اٹھائی،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انتونیوگوتریس نے کہا ہماری بھی سوچ ہے،قرضوں میں ریلیف یکم مئی سے نافذالعمل ہوگی،قرضوں میں ریلیف تمام عالمی اداروں کی طرف سے ہے،

شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں صحافی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ پرانی خبر کی بات کر رہے ہیں، پاکستان کی کوشش سے ممالک کو قرضوں میں ریلیف ملا، کتنا ریلیف ملا اسکی تفصیلات سامنے آ جائیں گی، 76 ممالک کو ریلیف ملا ہے،ماہرین کا خیال ہے عالمی اقتصادیات میں 30 فیصد کمی ہوئی،یہ ہو نہیں سکتا کہ یورپ متاثر ہو اور پاکستان متاثر نہ ہو،کورونا وائرس سے تین فیصد معیشت گری تو نو ٹریلن ڈالر کا فرق پڑے گا،کورونا کےخلاف عالمی اتفاق رائے اور تعاون درکار ہے،بھارت نے سارک کا حلیہ بگاڑنے کی مکمل کوشش کی,پاکستان نے کورونا کے باعث سارک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی،

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نیت سب کو لے کر چلنے کی ہے، پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے، وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی بنائی،کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے وزرائےاعظم شامل ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر میں بھی تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے،وزیراعظم سب سے پہلے وزیراعلیٰ کی بات سنتے ہیں،سندھ ایک اہم اکائی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کرونا کے خلاف ملکر جنگ لڑیں،سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کرناچاہتے

Leave a reply