حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

0
28

حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہزاد دادا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہزاد دادا نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ چیمبر 200 کمپنیوں پر مشتمل ہے جو کہ 35 ممالک میں موجود ہیں اور مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے رہی ہیں۔ پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں ایک تہائی حصہ او آئی سی سی آئی کمپنیوں کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے، او آئی سی سی آئی کمپنیوں کی جانب سے 6 سو ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی جا رہی ہیں جن کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اوآئی سی سی آئی سے وابستہ کمپنیوں کی جانب سے اس وقت 10 لاکھ افراد کو نوکریوں کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

صدر او آئی سی سی آئی نے چیمبر کی جانب سے حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی استحکام، کاروبار موافق پالیسیوں کی تشکیل اور مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیمبر کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق موجودہ دورِ حکومت میں جہاں حکومتی ٹیم کے کاروباری طبقہ سے تعلق اور روابط بہتر ہوئے ہیں وہاں حکومتی معاشی ٹیم میں کاروبار کے حوالہ سے ایشوز کو بہتر طور پر سمجھا اور حل کیا جاتا ہے۔ ملک میں بہتر سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کاروبار موافق پالیسیوں کے اجراءنے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری کی جانب سے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

وزیرِاعظم عمران خان نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ او آئی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے تاکہ چیمبر سے وابستہ کمپنیوں کی جانب سے نشاندہی کئے جانے والے معاملات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ موجودہ حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسوں کی تشکیل، پالیسیوں پر من و عن عملدرآمد اور ان کا تسلسل چاہتی ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کاروباری طبقہ کو مطلوبہ استحکام کی فضاءکی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ وہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں موجود مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو .(اے پی پی)

Leave a reply