زمان پارک ،لیگل ٹیم نے پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے دی

0
22
ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران

زمان پارک میں پولیس سرچ آپریشن ،عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک پہنچ گئی ،لیگل ٹیم نے پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے دی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئی انویسٹیگیشن ٹیم میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر رافیہ حیدر، ڈی۔ ائی۔ جی صادق علی کھوکھر اور ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف شامل ہیں،انویسٹیگیشن ٹیم سرچ وارنٹ کی روشنی میں پہلے مذاکرات کرے گی مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی لیں گے

زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کا معاملہ.پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں ، تلاشی کے لیے ایس پی اور دیگر جنٹس اور فی میل پولیس اہلکار ساتھ ہوں گے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے گھر کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرجنگ کی جائے گی

عمران خان کے گھر مبینہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا معاملہ ،لاہور پولیس کے باوردی اہلکاروں نے عمران خان کے گھر کی سکیورٹی سنبھال لی ،عمران خان کے گھر کے باہر 30 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ،کمشنر لاہور کی سربراہی میں گھر کے سرچ کے مذکرات کیلیے وفد بعداز نماز جمعہ عمران خان کے گھر پہنچے گا

زمان پارک صورتحال، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا معاملہ ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے ،حکومتی ٹیم کا آج 2 بجے زمان پارک پہنچنے کا امکان ہے حکومتی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور کریں گے حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی،اتفاق ہونے پر 400 پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے نگران حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو چکا ہے پولیس کی جانب سے لگاتار مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ بند ہے زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند کئے گئے ہیں، مال روڈ آوٹ دھرم پورہ نہر کے پلوں پر پولیس کی نفری موجود ہے

ترجمان پنجاب حکومت نے بھی کہا تھا کہ فرار ہونے کی کوشش، زمان پارک سے 8 دہشت گرد گرفتار جبکہ لاہور پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے علاوہ ازیں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی.

گزشتہ روز بھی زمان پارک کا گھیراؤ کیا گیا تھا اور تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے تا ہم پولیس نے آپریشن نہیں کیا، تحریک انصاف نے پولیس اور میڈیا کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

عمران خان پر وزیرآباد حملے کے بعد سے لے کر اب تک عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، عمران خان کو کئی بار پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے کارکنان کو ڈھال بنایا، عمران خان کی اسلام آباد عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں سرچ آپریشن کیا تھا اس دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

Leave a reply