عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی

0
27

اسلام آباد :عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی،باغی ٹی وی کےمطابق حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی کل سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزرات خزانہ نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

Leave a reply