پاکستان نے پیٹرول 7 روپے فی لیٹر سستا ،بھارت نے مہنگا کردیا

0
44

لاہور :پاکستان نے پیٹرول 7 روپے فی لیٹر سستا ،بھارت نے مہنگا کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔جبکہ بھارت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سرکاری اخراجات پورے کرنے کےلیے نئے ٹیکسز میں اضافہ کردیا

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کی گئی تھی جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا تاریخ کی کم ترین سطح پر آنا تھا۔

ادھر ہندوستان سے ذرائع کے مطابق کل یکم جون سے بھارت میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافی رقم وصول کی جائے گی

ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دہلی انتظامیہ نے کشمیریوں پراضافی ٹیکسز کا نفاذ کردیا ہے، جموں۔کشمیر میں پٹرو پر ٹیکس (Petrol Price Hike) دو روپئے فی لیٹر بڑھادیا گیا ہے۔ وہیں اسی کے ساتھ ہی ڈیزل پر ٹیکس میں ایک روپیہ لیٹر (Petrol Price Today) کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ جموں و کشمیر کے علاوہ ، پنجاب ، ہریانہ اور دہلی نے گزشتہ ہفتے اسی طرح کے اقدامات اٹھائے تھے۔ ہماچل پردیش نے بھی یکم جون سے ڈیزل اور پٹرول کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

جموں میں ، موجودہ پیٹرول 70.04 اور ڈیزل 62.08 فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ اضافے کے بعد نئی قیمتیں کہیں زیادہ ہوں گی

یہ بھی یاد رہےکہ بھارتی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں دوگنا ہے ، اگرایک بھارتی روپے ہوتو پاکستانی 2 روپے 16 پیسے بنتے ہیں‌اس حساب سے بھارتی پٹرول کی قیمت اس وقت کم وبیش 150 روپے لیٹر بنتی ہے

Leave a reply