حکومت ڈینگی وائرس کے خاتمے کےلیے پنجاب میں فوری سپرے شروع کروائے: چودھری پرویزالٰہی

0
29

لاہور: حکومت ڈینگی وائرس کے خاتمے کےلیے پنجاب میں فوری سپرے شروع کروائے:،اطلاعات کے مطابق قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت کوبہت مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد سپرے کروا کرپنجاب میں ڈینگی کو کنٹرول کریں ،

ادھر قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چودھری کی سربراہی میں صدر سارک سرجیکل کیئر سوسائٹی پروفیسر لاماوانسے Prof. M.D Lamawansa نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والے وفد میں پروفیسر باونتھے گیماج Prof. Bawantha Gamage سیکرٹری جنرل سیکرٹری سارک سرجیکل کیئر سوسائٹی اور پروفیسر فاروق افضل صدر سوسائٹی آف سرجنز لاہور شامل تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ڈینگی وائرس بروقت کنٹرول کرنا چاہئے تھا، کورونا کے بعد اب ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں، روز بروز ڈینگی کی صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سارے پنجاب میں فوراً سپرے شروع کروائے تاکہ ڈینگی وبا کے بڑھتے ہوئے مرض کو کنٹرول کیا جا سکے اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سری لنکا نے ڈینگی وائرس کو بروقت کنٹرول کیا، پاکستان کو بھی ڈینگی کے مقابلے کیلئے سری لنکا کی ریسرچ سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اپنے ماہرین کو سری لنکا بھجوانا چاہئے تاکہ پنجاب بھی اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر سکے۔

سری لنکن پروفیسر لاماوانسے نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں، ڈینگی وبا کے خاتمے اور ریسرچ سیل کے تبادلہ کیلئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا ڈینگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔#

Leave a reply