نوازشریف سے کیا سلوک ہونا چاہیے ؟حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف

0
31

اسلام آباد:نوازشریف سے کیا سلوک ہونا چاہیے ؟حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بعد نوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے۔

برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

نجی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں نوازشریف کیس کی تفصیلات بھی منسلک ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کےخلاف متعددکیسزچل رہےہیں اور نوازشریف کوایک کیس میں سزابھی دی جاچکی ہے۔خط کے متن کے مطابق علاج کےبعدنوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے، مجرم علاج کی غرض سےآیاہے،واپس ضروربھیج دیجئےگا۔

معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

Leave a reply