حکومت زرداری سے کونسا انتقام لے رہی ہے؟ شیری رحمان

0
25

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ،پورے پمزاسپتال کوجیل خانہ بنادیا گیا،مریضوں اور تیمارداروں تک کو روکا جارہا ہے ،آصفہ بھٹو کے ساتھ پمز اسپتال اور سیکیورٹی انتظامیہ کا سلوک ناقابل برداشت ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک پرامن احتجاج کیا ہے، ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے، حکومت معاملات کو سمجھے،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو آخر کیا خوف ہے کہ ایک بیٹی اور بیمار باپ کے درمیان اتنی رکاوٹیں کھڑی کردیں، انتظامیہ نے ایک بیمار باپ کو اس کی بیٹی سے بمشکل چند منٹ ملنے کی اجازت دی،پمز اسپتال کے اطراف اور اندرقدم قدم پر سیکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے،پورے پمزاسپتال کوجیل خانہ بنادیا گیا،مریضوں اور تیمارداروں تک کو روکا جارہا ہے ،آصفہ بھٹو کے ساتھ پمز اسپتال اور سیکیورٹی انتظامیہ کا سلوک ناقابل برداشت ہے ،شرم کا مقام ہے کہ ایک باپ سے بیٹی ملنے جارہی تھی اوراس کو دھکے دیے گئے،

 

گزشتہ روز پمزاسپتال کے 4سینئرڈاکٹرز نے آصف زرداری کا معائنہ کیا ،کارڈیک سینٹرانچارج ڈاکٹرنعیم،نیوروسرجن ڈاکٹر عابد ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرشرجیل نےمعائنہ کیا،سابق صدرآصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا .

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی تھی ،

آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

Leave a reply