گورنمنٹ سکول کے بچے و استاد پریشان ڈی سی سے مطالبہ

0
42

قصور
گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے بچے و استاد انتہائی پریشان،سکول کے مین گیٹ کے باہر نالے سے پانی اگلنے سے گزرنے میں دشواری جبکہ سکول کی جگہ پر علاقہ مکینوں کے جانور بندھے رہنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور بائی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز قصور کے بچے و استاد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں سکول کے مین گیٹ سے گزرنے والا نالہ ہر وقت پانی سے بھرا رہتا ہے جس سے پانی اگل کر گیٹ سے سکول کے اندر داخل ہو جاتا ہے جس سے بچوں و استادوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز سکول کے سامنے پڑی سکول گراؤنڈ کی جگہ پر نزدیکی علاقہ مکینوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور اپنے مویشی باندھے رکھتے ہیں جس سے ساری گراؤنڈ کسی چراہ گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے نیز بچوں کو کھیلنے نہیں دیا جاتا بھگا دیا جاتا ہے اس ساری صورتحال کی پریشانی یونین کونسل کھارا کو بارہا لکھ کر بھی دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی
سکول کے بچوں و اساتذہ نے سی ای اوبایجوکیشن ،ٹی ایم او قصور،سی ای او ہیلتھ قصور ،اسسٹنٹ کمشنر قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply