گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

0
35

گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

انہوں نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور میں ستمبر 2018 سے جون 2020 تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر انہیں فخر ہے۔ وہ بھرپور تجربے اور مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک غیرملکی کی حیثیت سے انہیں پی سی بی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ انہوں نے ہمیشہ یہاں خود کو محفوظ تصور کیا۔گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ اس دوران ان کی اہلیہ میری اور ان کے تینوں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دیں۔ کوویڈ 19 کے دوران ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا. لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کے لیے اپنی فیملی کو ترجیح دینے اور کوچنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے کا وقت ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈ برن نے مکمل دلجمعی کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ اس دوران انہوں نے بھرپور قوت کے ساتے مختلف آئیڈیاز پیش کیے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی تعمیر نو میں اہم کردار کرنے سمیت پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر گرانٹ بریڈ برن کے معترف ہیں۔

Leave a reply