fbpx

عیدالفطرکےدن لوگ خوشیاں منائیں گےمگرگرینڈ ہیلتھ الائنس سمزاحتجاج کرکےاپناغصہ نکالیں گے

لاہور:عیدالفطرکے دن لوگ خوشیاں منائیں گےمگرگرینڈ ہیلتھ الائنس سمزاحتجاج کرکے اپنا غصہ نکالیں گے،اطلاعات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس سمز/سروسز ھسپتال لاھور کے سب ممبران اور عہدیداران کو عیدالفطر کے دن احتجاج کی کال دے دی گئی ہے ،

اس حوالے سے تنظیم کی طرف سے تمام ممبران اورملازمین کودرخواست کی گئی ہےکہ عیدالفطر والے دن جیل روڈ لاھور پراحتجاج کی تیاریاں آج سے ھی شروع کر دی جائیں

اس حوالے سے جسوقت سب لوگ عید کی خوشیاں منا رھے ھوں گے اسوقت وزارت صحت و محکمہ SHC&MED اور سمز/سروسز ھسپتال کی انتظامیہ کی ناانصافی،جبراور اپنے حقوق کی پامالی کے خلاف ھم سب احتجاج پر مجبور ھوں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس سمزنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سروسز ھسپتال کے ڈیلی ویجز/ورک چارج ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی/لاھور ھائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈیلی ویجز/ورک چارج ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.