fbpx

گرین شرٹس کے جونیئر ٹیم نے دانت کھٹے کردیے

گرین شرٹس کے جونیئر ٹیم نے دانت کھٹے کردیے

باغی ٹی وی :پہلاون ڈے،انگلینڈنےپاکستان کو9وکٹوں سےہرادیا.انگلیڈ کے جونیئر کھلاڑیوں نے گرین شرٹس کی ایک نہ چلنے دی.

قومی ٹیم کو 9وکٹوں سے بچھاڑ دیا. قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں ثاقب محمود نے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کو پویلین بھیج دیا۔
تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری، بیٹسمین 13 رنز بناکر گریگورے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل کی بھی وکٹ ثاقب محمود نے لی، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین نے 5 سکور بنائے۔
کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف 22ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرولی 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔