وفاقی دارلحکومت کےشہریوں کےلئےبڑی خوشخبری

اسلام آباد :وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ،اطلاعات کے مطابق پرانی فیس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ چپ والا کارڈ متعارف کروا دیا گیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر سمارٹ چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسینس کا افتتاح کیا جس میں‌نئے ڈرائیونگ لائسنس میں نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔۔

آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں کہ سمارٹ لائسنس میں سیکیورٹی و دیگر فیچر متعارف کرائے گئے ہیں ،سمارٹ ڈرائیونگ لائسینس کے باعث دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہوگی،

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جلد ہی سمارٹ لائسنس کو ایکسائز اور نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔۔آئی جی نے کہاکہ نئے لائسنس میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام کوائف چپ کے زریعے درج ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ نیا سمارٹ ڈرائیونگ لائسینس پرانی فیس پر ہی دستیاب ہوگا،شہریوں کی سہولت کے لیے مزید بہتر سے بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں،

آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک الرٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا. روڈز کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کےلیے 03310487487 پر update لکھ کر بھیجنے سے صارف کو فوری ٹریفک الرٹ موصول ہوگا.

Comments are closed.