قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان

0
24

لاہور:قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی اورآئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کریگا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اورچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قوم کوخوشخبری دی

اس حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔

 

 

 

 

 

دوسری طرف اسی خوشخبری کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

 

 

خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان نے آخری بار 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی، آئی سی سی 1996 ورلڈکپ میں پاکستان مشترکہ میزبان تھا ،ورلڈکپ 1996 کی میزبانی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،فروری 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے،اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔

یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا

Leave a reply