عظمیٰ تشدد کیس ، پولیس پر الزامات کے جوابات بلال ظفر کی زبانی

0
39

لاہور:عظمیٰ تشدد کیس ، پولیس پر الزامات کے جوابات بلال ظفر کی زبانی ،اطلاعات کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس نہ صرف ڈرامائی شکل اختیارکرگیا ہے بلکہ ایک ڈرامے کی حقیقت بن چکا ہے ، پنجاب پولیس کے اور بڑے افسربلال ظفرنے بھی اس اہم کیس میں اپنے خیالات کو شامل کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے

 

بلال ظفر کہتے ہیں کہ پولیس پرسے پہلا یہ اعتراض لگایا گیا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ، اس اعتراض کو بھی دورکردیا گیا ، اورپھرایف آئی آر درج کرنے کی اطلاع دے کریہ پیغام دیا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں ہے ،

 

 

بلال ظفرنے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ دوسرا اعتراض یہ کیا گیا کہ پولیس کہہ تو رہی ہےمگرابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ، لیکن پھریہ بھی اعتراض دورکردیا گیا اوردرخواست گزاروں کو ایف آئی آر درج کرکے دکھا دی

 

 

پھرپولیس پریہ اعتراض کیا گیا کہ پولیس یہ ایف آئی آر نہیں دے رہی اورنہ اسے عوام کو دکھا یا جارہا ہےتاکہ عوام کو بھی یقین آجائے کہ ایف آئی آر درج ہوگئی ہے ، پولیس نے یہ بھی اعتراض دورکردیا اورپھرایف آئی آر کی کاپی جاری کردی گئی ، بلال ظفر کا کہنا ہے کہ اتنی جلد بازی اچھی نہیں پولیس کیس کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی تھی اوروہ اپنے مشن میں کبھی کوتاہی نہیں کرتی

 

بلال ظفر کا کہنا ہےکہ پولیس ایف آئی آر بھی درج کرچکی مگرابھی تک پولیس ان مجرموں تک شاید نہیں پہنچ سکی، بلال ظفر اپنی ٹویٹ میں یہ بھی بتارہے ہیں کہ اس ملک میں بڑے بڑے طاقتورلوگ رہتے ہیں لیکن پولیس کبھی بھی کسی کی طاقت سے خائف نہیں بلکہ آئین کے مطابق کام کرتی ہے

Leave a reply