پاکستان کو جی 20 ممالک سے بڑا ریلیف،مالی معاملات میں مزید بہتری آنے کی توقع پیدا ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان کو جی 20 ممالک سے بڑا ریلیف،مالی معاملات میں مزید بہتری آنے کی توقع پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک جی 20 ممالک سے قرض ریلیف حاصل کرلیا پاکستان کے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ معاہدے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطاق پاکستان نے رواں مالی سال کے اختتام تک جی 20 ممالک سے قرض ریلیف حاصل کرلیا،پاکستان کے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ معاہدے، ان ممالک سے 80 کروڑ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل کیا، امریکا سے 12 کروڑ 83 لاکھ ڈالر، فرانس سے 17 کروڑ قرض ریلیف حاصل کیا، جرمنی سے 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر، سویڈن سے ایک کروڑ 44 لاکھ قرض ریلیف حاصل کیا جبکہ کینیڈا سے 80 لاکھ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کیا۔

جی این این کے مطابقپاکستان کے مزید ایک ارب ڈالر ریلیف کے لیے 5 ممالک سے مذاکرات جاری ہیں ، جلد ہی روس، جاپان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے معاہدے متوقع ہیں ۔پانچ ممالک کے ساتھ آئندہ ماہ تک مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔پاکستان کو دوسرے مرحلے میں ایک ارب ڈالر قرض ریلیف کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.