یونان کےسفیرکی نیول چیف سے ملاقات ، اہم امور پر اتفاق
باغی ٹی وی : یونان کےسفیرکی نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادآمد، نیول چیف محمدامجدخان نیازی سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ نے جاری بیان میں کہا کہ یونان کےسفیرنے نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آبادکا دورہ کیا اور نیول چیف محمدامجدخان نیازی سے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں میری ٹائم سیکیورٹی سمیت بحری تعاون کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی .