یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

0
50
Boat کشتی

ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جبکہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ انسانی سمگلر ظفر اقبال کا تعلق گجرات سے ہے اور یہ وہ ملزم ہے جس نے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے ہیں.

ایف آئی اے لاہور زون ے مطابق اب تک 16 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 37 مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں علاوہ ازیں انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 108 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے ہیں اور ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے اس کے علاوہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ نے بڑی کارروائی کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 2 انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے لیبیا کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ جبکہ متاثرہ عمیر یحیٰ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جانبحق ہو گیا تھا اور گرفتار انسانی سمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں جن کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور ان ملزمان کو گجرانوالہ سے ہی گرفتار کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply