سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے،

0
40

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے دوران مزید دو لاکھ سے زائدنئے پودے لگائے جائیں گے،ماحولیاتی آلودگی جیسے چیلنج کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرکیا جاسکتاہے،سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے پنجاب کلچر ڈے کے سلسلہ میں روایتی پگڑی پہن کردانش سکول سسٹم میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،پرنسپل دانش سکول سسٹم کرنل(ر) جاوید اسلم ودیگر ضلعی افسران سمیت سکول کے اساتذہ اکرام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

شجرکاری مہم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ، پرنسپل دانش سکول سسٹم کرنل (ر) جاوید اسلم نے بھی پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈبلوکی کے مقام پر پہلے ایک ہزار ایکڑ پر جنگل لگایا جاچکا ہے جبکہ مزید 5سو ایکڑ پر جنگل لگایا جارہاہے،سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگاکر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسبز زمین کا تحفہ دیا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت شجر کاری کی مہم ضلع ننکانہ میں بھرپور جوش و جذبے سے چلائی جائے گی، جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کرحکومت کی کاوشوں کو عملہ جامہ پہنایا جاسکے ۔

Leave a reply