گرین انرجی پروگرام کے لیے حکومت نے بنایامنصوبہ

0
43

گرین انرجی پروگرام کے لیے حکومت نے بنایامنصوبہ

باغی ٹی وی : حکومت پاکستان نے گرین انرجی منصوبے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

حکومت نیا ہائڈرو پاورمنصوبہ شروع کرنے کا اردہ رکھتی ہے اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ جس کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجراء کیا جائے گا اور جی پی مارگن واپڈا کو بانڈز کے اجراء کے لئے خدمات فراہم کرے گی۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا اب کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، حکومت 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں نئی دہلی سرفہرست ہے جو کرہ ارض کا سب سے آلودہ شہر ہے اور جہاں فضائی آلودگی کے باعث 54 ہزار اموات ہوئیں۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں اموات کی تعداد 40 ہزار تھی جبکہ دیگر شہروں میں چین کا شہر شنگھائی، برازیل کا ساؤ پالو اور میکسیکو سٹی شامل ہیں۔

آلودگی سے متعلق رپورٹ میں ہوا میں موجود چھوٹے ذرات کا جائزہ لیا گیا جو کہ حیاتیاتی ایندھن کے جلانے کا نتیجہ ہیں.

گرین پیس انڈیا کے ماحولیات کی مہم چلانے والے شخص اویناش چنچنل کا کہنا تھا کہ جب حکومتیں کلین انرجی کے بجائے کوئلے، تیل اور گیس کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں تو ہماری صحت اس کی قیمت ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ حیاتیاتی ایندھن جلانے سے ہوا میں بننے والے چھوٹے پی ایم 2.5 ذرات صحت کے لیے بے حد مضر مانے جاتے ہیں۔

Leave a reply