ننکانہ گرین پروگرام

0
23

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،اپنی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی،ننکانہ سٹی کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپوراقدامات کررہی ہے،ننکانہ موٹروے انٹرچینج سے ننکانہ سٹی تک سڑکوں کے دونوں اطراف بڑے درخت لگائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال نے ضلع بھر میں نئے پودے لگانے کے سلسلسہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق،چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور،چیف ایگزیکٹوآفیسر تعلیم احسن فرید ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رانا عارف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے کہا کہ تمام ضلعی محکمہ جات ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں،پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال نے چیف آفیسر تحصیل کونسل سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میںصفائی ستھرائی کے بہترین انتطامات کیے جائیں،جہاں کوڑاکرکٹ کی نشاندہی ہوئی وہاں کے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

Leave a reply