گرین پاکستان کمپین،ذریعہ بہترین کلائمیٹ چینج

0
26

کلائمیٹ چینج کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں جنگلات کے محکمے کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیر جنگلات
وزیر اعلیٰ پنجاب میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیر جنگلات پنجاب کی میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو. وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ ہے کہ ماضی میں جنگلات کے محکمے پر توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت نے اس محکمے کی سرپرستی کرتے ہوئے اس کے کردار کو بڑھایا اور اس کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو یونیورسل کلائمیٹ چینج کا سامنا ہے۔ ہم سب کی جنگ پلوشن کے ساتھ ہے جس کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کلائمیٹ چینج کو گرینری کے ذریعے روکنا ہے۔ محکمہ جنگلات اس ضمن میں پنجاب میں 46 کروڑ درخت لگا رہا ہے۔ یہ ہدف 2023 سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی تسلسل میں پنجاب میں 3 نیشنل پارک بھی ڈکلیئر کئے گئے ہیں جو ناپید ہوتے جانوروں کے تحفظ کا سبب بھی بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کی آنکھ، کان اور آواز ہے۔ میڈیا کا موجودہ دور میں جس قدر اہم کردار ہے، پہلے کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے حوالے سے میڈیا نمائندگان کا اہم کردار ہے۔ میڈیا عوامی نمائندوں کی بھی راہنمائی کررہا ہے اور لوگوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عثمان بزدار نے میرے حلقے میں ذاتی دلچسپی لے کر ترقیاتی فنڈز منظور کئے اور پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کی سیاست اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔

Leave a reply