گرین لائن منصوبہ کب تک مکمل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کوبہتر کیاجارہاہے،

گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ،وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے خواہاں ہیں ،ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی تیزی سے جاری ہے،نالوں پر غیر قانونی تجاوزات کوہٹایاجارہاہے،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کے ساتھ ہرمعاملے میں تعاون فراہم کررہاہے،کراچی کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام آج تک نہیں مل سکا،آئندہ ہفتے تک وزیراعظم پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لے لیں گے،کراچی کے عوام کو پراجیکٹس سے آگاہ کریں گے،گرین لائن کا منصوبہ 2021 موسم گرما میں مکمل ہوجائے گا،احساس پروگرام کے تحت 65ارب روپے سندھ کے عوام کو دیئے،جزائر کے معاملات زیرغور ہیں ،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے، کے سی آر، کے فور کب چل رہا تھا،اس دفعہ آپ کو باتیں نہیں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا،سندھ کی زمین سے قبضہ چھڑانا وفاقی حکومت کی ذمے داری کیسے ہوگئی ،پچیس تاریخ کو کے سی آر سے متعلق بولیاں کھل جائیں گی

Leave a reply