سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملہ
کوہاٹ:سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملے کی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس حملے کی سی سی ٹی وی فوتیجزبھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں ،
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گرینیڈ شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر کے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا
گرینیڈ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرینیڈ کو پھٹتے دیکھا جا سکتا ہے
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر کوہاٹ میں گرنیڈ سے حملہ
اللہ کریمُ حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ @ImranKhanPTI @PTIofficial @ShehryarAfridi1— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) September 22, 2022
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہریارآفریدی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ،
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔