مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ...

سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

سعودی اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کی حدود میں...

گڈز ٹرانسپورٹ پر نہیں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائیں، مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے . اگرصورتحال تشویشناک ہوتی ہے تووفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا کہیں گے . بدھ کو سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسینیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے . ویکسی نیشن کے بعدوائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نہ چھوڑیں .
وزیر اعلی سندھ کا اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے . ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے . آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کردیا ہے کسی کو جواب دہ نہیں ۔ حکومت نے 90 فیصد قرضے لے لیے ہیں، ۔ معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق ،18 زخمی ہوئے ہیں، پر امن طریقے سے احتجاج کی اجازت ہے ۔ کسی کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے ۔