گوجرانوالہ: کھاد مقررہ نرخوں سے زائد یا غیر معیاری فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا،اعظم مغل
گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزرگوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے موڑ ایمن آباد کا دورہِ کیا اور اس دوران کھادوں کی دکانوں پر قیمتوں اورمعیار کے ساتھ ساتھ دوکانوں پر موجود سٹاک کو بھی چیک کیا ۔تمام دوکاندار کھاد حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کنٹرول ریٹ پر فروخت کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کامقصد کسانوں اور زمینداروں کی فلاح و بہبود اور انہیں اعلیٰ قسم کی کھادوں کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ خریداری کے وقت کسانوں کو کسی قسم کی سفارش نہ ڈھونڈنا پڑے انہوں نے کہا کہ اسں ضمن میں ٹیمیں تحصیل میں مسلسل ڈیلرز کی چیکنگ کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اسی سیزن میں اعلیٰ ومعیاری کھاد مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں میسرآرہی ہے
انہوں نے اس موقع پر ڈیلروں کو تنبیہ کی کہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے یا غیر معیاری فروخت پر انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر محمد اعظم مغل نے زمینداروں کی شکایت پر مختلف مقامات پر کھاد کی دکانیں چیک کیں۔ کھاد کے معیار اور وزن بھی چیک کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر کھاد میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف تحصیل بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔