گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی،ٹک ٹاک نے 81 ملین سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں

0
31

گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی،ٹک ٹاک نے 81 ملین سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں

ٹک ٹاک نے سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سنہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں 81 ملین سے زائد ویڈیوز حذف کیں

حالیہ کمیونٹی گائیڈ لائنزرپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ 93فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24گھنٹو ں کے اندر حذف کی گئیں جبکہ94.1 فیصد ویڈیوزیورز کے رپورٹ کرنے سے پہلے حذف کی گئیں۔دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا۔

مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے آج سنہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایسے مواداور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جنھیں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا اور جس سے پلیٹ فارم کی کمیونٹی، پالیسی سازوں اور این جی اوز کے سامنے عوامی احتساب کی تقویت کا اظہار ہوتاہے۔

کمیونٹی اور پلیٹ فارم کی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے،عالمی سطح پر اور اپریل سے جون تک کے عرصے میں،1,518,334ویڈیوز حذف کی گئیں جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے 1.0 فیصد سے بھی کم ہے۔اِن ویڈویوز میں سے 93فیصد پر پوسٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی اور 94.1 فیصد کو کسی یوزر کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔ زیادہ خوشگوار بات یہ ہے کہ 87.5فیصدایسا مواد حذف کیا گیا جن کے صفر ویوز تھے۔ دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا جہاں 9,851,404 ویڈیوز حذف کی گئیں جو سنہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔

قریب سے جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ 73.3 فیصد ویڈیوزہراَس اور دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں اور 72.9 فیصد ویڈیوزمیں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا جنھیں رپورٹ کیے جانے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔ اِس طرح اِن حذف کی گئیں ویڈیوز کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران بالترتیب 66.2فیصد اور 67 فیصد تھا۔یہ بہتری ٹیکنالوجی اور مواد کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کی ماڈریشن کے امتزاج سے آئی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان پالیسیوں کے بہتر نفاذ کے لیے ماڈریٹرز کو مسلسل تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ایسے مواد کی شناخت کر سکیں جس میں اصطلاحات کا ایک نیا مفہوم، سرسری تذکرہ اور دھمکی پائی جاتی ہو۔

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

وفاقی وزیرکی ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت،سرکاری ملازمین کیلئے ایپ تیار

پلیٹ فارم نے لائیو اسٹریم کے دوران تبصروں اورسوالات کے لیے بہتر میوٹ سیٹنگز (mute settings)کابھی اعلان کیا ہے جن کے ذریعے میزبان منتخب کردہ ناظرین کو لائیو اسٹریم کے دوران عارضی طور پر چند سیکنڈز یا پورے دورانیے کے لیے خاموش (mute)کر سکتے ہیں۔ایک مرتبہ خاموش کر دئیے جانے کے بعد یوزر کی مکمل ہسٹری بھی حذف ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرن آف کمنٹس کا موجودہ آپشن یا keyword فلٹر کے ذریعے ممکن طور پر نقصان دہ تبصروں کو محدود بھی کیا جا سکتاہے۔

منفی مواد کو حذف کرنے کے علاوہ، ٹک ٹاک اپنے استعمال کرنے والوں کو اِس بات اختیار بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ،ٹولز اور وسائل کی مدد سے، جن میں اپنے مواد پر تبصروں کو فلٹر کرنے یا ایک سے زیادہ تبصروں کی اکھٹا رپورٹ کرنے جیسے مؤثرطریقے شامل ہیں،پلیٹ فارم کے استعمال کو اپنی ضرورت کے مطابق بنا سکیں۔بالکل حال ہی میں،سائٹ پر prompts کا اضافہ کیا گیا ہے جو لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ کے اثرات کا جائزہ لیں جن سے ممکن طور پربدتمیزی یا خلاف ورزی کااظہار ہوتا ہو۔یہ پہلے ہی موثر ثابت ہوا ہے کیوں کہ تقریباً دس میں سے چار افراد اپنے تبصروں کو روک لیتے ہیں یا پھر ان میں مناسب تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر پابندی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں حکم دے دیا

Leave a reply