گوجرخان: مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پیر کی رات گوجرخان بڑکی موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کاواقعہ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا زخمی ڈاکو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت رحمان جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی،ڈاکؤوں کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم رحمان اور متوفی عرفان جڑواں شہروں میں ڈکیتی، رابری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس پی صدر اور گوجرخان پولیس کو شاباش،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

Leave a reply