گوجر خان :25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے

0
42
24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

اسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)ایک اندازے کے مطابق گوجر خان شہر اور گرد ونواح کی عوام سے 25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے اور سب کچھ آرڈی اے راولپنڈی ،ریونیو آفیسر راولپنڈی اور ریونیو آفیسرز گوجر خان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا رہا گوجر خان کے بینکوں سے لوگوں نے اپنی جمع پونچی نکلوا کر ان ہائوسنگ سوسائٹی والوں کو دیں گوجر خان کے بینک خالی ہو گئے۔ آرڈی اے نے اب تھانہ گوجر خان میں باقاعدہ ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہائوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی کام کررہی تھیں اور ان کے پاس این او سی ہی نہیں تھا جبکہ این او سی نہ ہونے کے باوجود محکمہ ریونیو گوجر خان ان ہائوسنگ سوسائٹیز کی زمینوں کے انتقال کرتا رہا اور زمینوں کے ’’ فرد‘‘ جاری کرتا رہا ۔ آرڈی اے کے قانون کے مطابق ان کے این او سی کے بغیر کوئی ہائوسنگ اسکیم نہیں بن سکتی ۔ تاہم محکمہ ریونیو نے این او سی کے بغیر گوجر خان میں جاری ان ہائوسنگ اسکیموں کے لئے مدد کی اور کیوں کی یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟ جس جگہ ہائوسنگ اسکیم بنائی جا رہی تھی وہ زرعی رقبہ ہے مختلف لوگوں کی حصہ داری ہے۔ جبکہ اس جگہ پر انگریز دور کا ریلوے پھاٹک بھی اور ریلوے کی زمین بھی ہے۔ جبکہ اسی جگہ پر سرکاری زمین دیہہ شاملات بھی ہے ۔ جسے محکمہ مال گوجر خان کے سامنے ہائوسنگ اسکیموں والے دن دیہاڑے قبضہ کرتے رہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے 25-6-2022 کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو لیٹر لکھا جو ساتھ لف ہے لیکن اس کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیںہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جن سوالات کا جواب مانگا ان کوجواب نہیں دیا گیا اور یہ غیر قانونی کاروباری جاری رہا۔مبینہ طور پرگوجر خان کےمحکمہ مال کے افسران اور دیگر عملہ ہائوسنگ سوساٹئیز کے دفاتروں میں بیٹھ کر کاغذات اور خرید وفروخت میں ملوث رہا ۔ جبکہ ریلوے کی زمین اور دیہہ شاملات جو ہزاروں کنال ہے محکمہ مال گوجر خان نے کس طرح اجازت دی ۔

محکمہ ریونیو راولپنڈی اور محکمہ ریونیو کس طرح سرکاری زمینوں پر قبضے کرواتا رہا ؟ آردی اے نے متعلقہ اشخاص کے خلاف مقدمہ تو درج کروا دیا ہے لیکن کیا اس ایف آئی آر درج کروانے پر عوام کے پیسے واپس ہوں گے ؟ یقینا نہیں کیا ان کو سزا ملے گی ؟ چیئرمین نیب آفتاب سلطان ایک اچھی شہرت کے مالک ایک ایماندار اور دیانت دار انسان ہے جن کو میں جانتا ہوں ۔ امید ہے وہ گوجر خان کے اس میگا اسیکنڈل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اورسینکڑوں تعداد لوگوں کی جمع پونجی واپس دلوانے میںاپنا کردارادا کریں گے جبکہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply