گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

crim

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس زیرحراست ملزمان کو برآمد گی کیلئے لے جارہی تھی۔آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیرحراست ملزمان کوچھڑانے کی کوشش کرتے ہو ئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ زیرحراست ملزمان عالم شیراور فیاض سکنہ تحصیل دیپالپورضلع اوکاڑہ کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ سمندری روڈ کے چک نمبر367ج ب جلیانوالہ قبرستان کے قریب دوموٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح ملزمان آگئے اورآتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اورزیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی، حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان شدید زخمی ہو گئے جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے۔جبکہ حملہ آور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچے اورہلاک شدگان کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاپولیس نے فرارہو نے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ہلاک ہو نے والے ملزمان ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں ریکارڈ یافتہ اورمختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب بیان کئے جاتے ہیں۔

Leave a reply