مزید دیکھیں

مقبول

نیب کا ایکشن، ملک ریاض کی بحریہ فیز سیون میں جائیدادیں سیل

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے احتساب...

اوکاڑہ: ابرہیم انٹی فائر پروٹیکشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کی افطار پارٹی

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ابرہیم انٹی فائر پروٹیکشن...

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے...

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح...

گوجرہ: ڈی پی او کی کھلی کچہری فوٹو سیشن تک محدود، شہری انصاف سے محروم

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) ڈی پی او کی کھلی کچہری فوٹو سیشن تک محدود، شہری انصاف سے محروم

گوجرہ میں کینال ریسٹ ہاؤس دھماں بنگلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی کھلی کچہری کو شہریوں نے فوٹو سیشن قرار دے دیا۔

چک نمبر 301 ج ب کے رہائشی غلام حیدر کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں چھینی گئی موٹر سائیکل کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود گیارہ کھلی کچہریوں میں پیش ہو کر بھی انصاف نہ ملا۔ ان کا مقدمہ ایک مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کے کھاتے میں ڈال دیا گیا، حالانکہ انہوں نے کسی کو نامزد ہی نہیں کیا۔

شہریوں کا الزام ہے کہ کھلی کچہریوں میں حقیقی مسائل کے حل کے بجائے طفل تسلیاں دی جاتی ہیں، جبکہ زیادہ تعداد ٹاؤٹس اور فرضی سائلین کی ہوتی ہے، جنہیں زبردستی لا کر بٹھایا جاتا ہے۔

شہریوں نے کھلی کچہریوں کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو سائلین کی موقع پر داد رسی ہوتی ہے اور نہ ہی ناقص کارکردگی والے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں