گوجرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نامعلوم افراد نے کھیتو ں کو پانی لگا کر واپس آتے ہو ئے زمیندار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کاعمر حیات اپنے کھیتوں کو پانی لگا کرموٹر سائیکل پر سوار واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہو رمنتقل کیااور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔