گوجرہ: شالیمار ٹرین سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق

گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ کبوتراں والا قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا۔

متوفی کی شناخت سائیں دتہ ولد نزیر احمد سکنہ گلی نمبر 1 اصغر کالونی گوجرہ کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متوفی کی ڈیڈ باڈی کو گورنمنٹ ائی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔

متوفی کے بھائی سرفراز کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ کسی قانونی کارروائی کی خواہش نہیں رکھتے۔ مقامی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments are closed.