گوجرہ :یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا
گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے )یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شہدائے پولیس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے مرکزی مقام کلمہ چوک پر شمعیں روشن کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و ملت کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر چوہدری حاکم علی، انجمن تاجران گوجرہ، امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام، میڈیا نمائندے اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔