گو جرہ :ڈاکوراج ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچرقتل

مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے غوثیہ ہائی سکول کے ٹیچر کے کار نہ روکنے پر فائرنگ کردی ،جس سے ٹیچر راشد دم ٹوڑ گیا،ڈکیت فرار

گو جرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (چوہدری عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں ڈاکوراج قائم ھو گیا پولیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں ناکام ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچرقتل۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر363ج ب کا رہائشی غوثیہ ہائی سکول گوجرہ کا ٹیچرراشد ولد رشید اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار فیصل آباد سے گوجرہ آرہاتھاکہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 282 ج ب سٹاپ کے قریب پیچھے سے موٹرسائیکل پر آنیوالے مسلح ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجہ میں راشد شدید ذخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوافرارتفری میں فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے شدیدزخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیاجارہاتھاجو راستہ میں ہی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے پینسرہ روڈ پر ہی کارسوار چک نمبر283 ج ب کے ماجداوراس کے بھائی اوروالدہ سے طلائی زیورات اورپچاس ہزارروپے کی نقدی چھین لی اورڈاکوکامیاب واردات کے بعدفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی یاد رہے کہ گوجرہ میں ڈاکوؤں نے ادھم مچا رکھاھے جو آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں کر کے آسانی سے فرارہوجاتے ہیں اور پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے عوامی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکرعثمان انور سے وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں اقدامات کر نے کامطالبہ کیاہے ۔

Leave a reply