گوجرہ:یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا،گھی اوردیگرسبسڈائزڈ اشیاء،ہوٹلوں،بیکریوں اورکریانہ سٹوروں پر سپلائی کا انکشاف

گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار )مقامی یوٹیلیٹی سٹوروں سے غریب صارفین کی بجائے آٹا ۔گھی خوردنی تیل اور چینی کریانہ فروشوں۔ بیکریوں۔ ہوٹلوں ۔ریستورانوں اور تندوروں پر سپلائی ہونے لگا مبینہ طور پر بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز بالخصوص مین یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ جو اثرورسوخ کے بل بوتے پر اپنے رہائشی سب ڈویژن میں تعینات ہو کر دیدہ دلیری سے غریب صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی عمل کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے گورنمنٹ کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹور پر سپلائی کی جانے والی اشیاء خوردونوش آٹا۔ چینی۔گھی اور آئل وغیرہ طمع نفسانی کی خاطر مختلف دوکانوں۔ ریستورانوں ۔ہوٹلوں۔ بیکریوں اور تندوروں پر سپلائی کرتے ہوئے بھاری معاوضہ وصول کرتا ہے اور اس کی بندر بانٹ کر لیتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کے عملہ کے اس طرزِ عمل سے نہ صرف غریب صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ سب اچھا کی رپورٹیں دے کر حکمران طبقہ کی آنکھوں میں دھول بھی جھونکی جاتی ہے صارفین کو سستی اشیاء کی فراہمی کی بجائے انہیں اسٹورز پر اشیاء کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر ٹرخادیاجاتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دن بھر خوار ہونے والے بیچارے غریب صارفین عملے کو بددعائیں دیتے اور کوستے ہوئے مایوس گھروں کو واپس پلٹ جاتے ہیں جو ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کے لیے لمحہ فکریہ ہے مقامی شہریوں نے اس صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انہیں اپنے رہائشی علاقوں سے دور ان کے غیر متعلقہ اضلاع میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply