گوجرہ: ٹوبہ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار
گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ نواں لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی کی سربراہی اور ایس ایچ او انسپکٹر سرفراز احمد کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم کے ذریعے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبوچ لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق جھنگ سے ہے۔ ان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں، 4 لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے علاقہ تھانہ نواں لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر وارداتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔