گوجرانولہ :کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا
گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی )کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل رائس مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس،
ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانولہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد نے چاول کی فصل کے متعلق تفصیلی گفتگو کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں اس وقت تقریباً 70% رقبہ پر چاول کی کاشت مکمل کی جا چکی ہےجبکہ گوجرانولہ ڈویژن میں سال 2024-25کے لیے چاول کی فصل کا ٹارگٹ 9لاکھ 7680 ایکڑ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پنجاب حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبے شروع کیے ہیں ۔جن میں کسان کارڈ، سموگ کے کنٹرول کےلئے سپر سیڈر کی فراہمی اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ جیسے پروگرام قابل ذکر ہیں ۔
کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے محکمہ زراعت توسیع کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی کاشت کو مقررہ وقت پر یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کے مسایل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں تک پہنچائیں ۔
اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران ،کاشتکاروں، کھادوں اور زرعی زہروں کے نمائندوں نے شرکت کی